اسلام آباد میں ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے بڑا اقدام 

مسافروں کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار یومیہ تک لے کر جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، محسن نقوی

‎وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے الیکٹرک بسوں کے ڈپو اور چارجنگ سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے۔

‎‎تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے الیکٹرک بس میں متعلقہ افسران کے ساتھ سفر کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کو الیکٹرک بسوں کے ڈپو اور چارجنگ کی سہولت بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

‎محسن نقوی کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منصوبے کی کامیاب تکمیل پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسلام آباد کے 1 لاکھ 25 ہزار شہری روزانہ ان بسوں میں سفر کر رہے ہیں۔

میٹرو کے ساتھ الیکٹرک بس سروس ٹریفک مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہورہی ہے۔ ‎پنڈی۔اسلام آباد ریلوے سروس بحال کی جا رہی ہے۔ جبکہ ‎ایچ آئی ٹی پاکستان میں الیکٹرک بسوں کی مقامی تیاری شروع کرنے جا رہا ہے۔

Load Next Story