ٹرمپ کا خلائی مخلوق اور اڑن طشتریوں کے متعلق امریکی خفیہ ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا بڑا اعلان 

دوسری جانب سابق امریکی صدر باراک اوباما کے بارے میں بھی صدر ٹرمپ نے تنقید کی

خلائی مخلوق کی درجنوں نہیں بلکہ سیکڑوں اقسام بیان کی جاتی ہیں۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ وفاقی اداروں کو ہدایت دیں گے کہ وہ خلائی مخلوق اور نامعلوم اُڑن اشیا (یو ایف او) سے متعلق سرکاری ریکارڈ جاری کرنا شروع کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں عوامی دلچسپی بہت زیادہ ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگستھ اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کریں گے کہ اس حوالے سے دستیاب معلومات عوام کے سامنے لائی جائیں۔ انہوں نے اس معاملے کو "انتہائی دلچسپ اور اہم" قرار دیا۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر باراک اوباما کے بارے میں بھی صدر ٹرمپ نے تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ اوباما نے خلائی مخلوق سے متعلق گفتگو میں خفیہ معلومات ظاہر کیں، تاہم اس حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

Load Next Story