بلوچستان کی ہونہار طالبہ نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا

ارپانگہ بریال کے والد غالب بریالی نے حوصلہ افزائی پر پاک  فوج کا شکریہ ادا کیا

پاکستان کی بیٹیاں زندگی کے ہرشعبے میں وطن کا نام روشن کررہی ہیں، ایسی ہی ایک شاندار کامیابی بلوچستان کی تیرہ سالہ ہونہار طالبہ ارپانگہ بریال نے عالمی سطح پر اپنے نام کی ہے۔

ارپانگہ بریال نے امریکا میں منعقدہ عالمی کوپرنیکس اولمپیاڈ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ ارپانگہ بریال مستقبل میں ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔

ارپانگہ بریال کے والد غالب بریالی نے حوصلہ افزائی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی خواتین کی مختلف شعبوں میں کامیابیاں اس بات کی ثبوت ہیں کہ یہ بے پناہ خداد صلاحیتوں کی حامل ہیں۔

Load Next Story