آئین و قانون کی تشریح کا اختیار صرف وفاقی آئینی عدالت کو حاصل ہے، فیصلہ جاری

جسٹس عامر فاروق نے آئینی عدالت کے اختیارات پر اہم فیصلہ تحریر کر دیا

آئین و قانون کی تشریح کا اختیار صرف وفاقی آئینی عدالت کو حاصل ہے، وفاقی آئینی عدالت نے فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس عامر فاروق نے آئینی عدالت کے اختیارات پر اہم فیصلہ تحریر کر دیا۔

فیصلے کے مطابق 27ویں ترمیم سے قبل قانون و آئین کی تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کا تھا، نئی آئینی اسکیم کے تحت آئین و قانون کی تشریح کا اختیار آئینی عدالت کا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ آئینی عدالت قانون سازی کی آئینی حیثیت کا جائزہ لے سکتی ہے اور تشریح کے کسی بھی مقدمے کا ریکارڈ منگوانے کا اختیار بھی رکھتی ہے۔

27ویں ترمیم سے سپریم کورٹ کے تشریح اور قانون سازی کے جائزے کا اختیار ختم ہو گیا۔ جسٹس عامر فاروق نے عدالتی اختیارات کا فیصلہ خیبر پختونخوا کے سیل ٹیکس کے مقدمے میں تحریر کیا۔

Load Next Story