کراچی میں خواتین کے سامنے سرعام نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار، معافی مانگ لی
ملزم کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی جس کیخلاف تھانہ اجمیر نگری میں مقدمہ درج کرلیا گیا
شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں خواتین کے سامنے سرعام نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی سوشل میڈیا پر خواتین کے سامنے نازیبا حرکات کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر نوٹس لے کر ملزم کا سراغ لگایا گیا۔
پولیس نے ملزم کو نارتھ کراچی کے علاقے اجمیر نگری سے گرفتار کیا جس کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی اور اُس نے حراست کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا۔
تھانہ اجمیر نگری میں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔