پہلے پیار ہوا اور پھر نکاح کیا، 60 سالہ حکیم نے اپنی محبت کی داستان سنادی

نئی نویلی دلہن نے 60 سالہ شخص سے شادی پر اپنا مؤقف بھی بیان کردیا

سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے 60 سالہ حکیم کی جوان لڑکی سے شادی کی ویڈیو وائرل ہے جس پر بزرگ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے پیار ہوا اور پھر ہم نے نکاح کیا۔

گزشتہ روز سے وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں جس پر ایک رپورٹر نوبیاہتا جوڑے کے پاس انٹریو کے لیے پہنچ گیا۔

اس دوران 60 سالہ بزرگ کا کہنا تھا ’ہماری ارینج میرج بھی ہے اور لو میرج بھی ہے، میری بیوی کو پیار ہوا تو بعد میں ارینج میرج ہوئی، یعنی ہم نے ایک دوسرے کو پسند کرنے کے بعد نکاح کیا‘۔

متعلقہ

Load Next Story