فضا علی کا ڈاکٹر نبیہا کیساتھ پروگرام اسکرپٹڈ نکلا، خفیہ آڈیو لیک
فوٹو: اے آئی
اداکارہ فضا علی کے رمضان پروگرام کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ڈاکٹر نبیہا کا مکمل پروگرام ’اسکرپٹڈ‘ قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک مبینہ آڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ادکارہ فضا علی کے رمضان پروگرام کی آڈیو ہے جس میں ڈاکٹر نبیہا علی نے شرکت کی تھی۔
بظاہر آڈیو میں پروگرام کے فوراً ہونے والی گفتگو سنائی دے رہی ہے جب کہ وائرل آڈیو میں آواز فضا علی کی ہے جو کہتی ہیں ’ہنٹ مجھے بولنے نہیں دے رہے اور مسلسل آگے آرہے ہیں، تاہم آج کی یہ بھی وائرل ہی نکلی‘۔
فضا علی کا ڈاکٹر نبیحہ کیساتھ پروگرام Scripted نکلا، فضا علی کی پروگرام کے بعد خفیہ Chat لیک ہو pic.twitter.com/3uGvlljulh
فضا علی کا مزید کہنا تھا کہ ماں کا موضوع بہت جلدی رکھ دیا، جس پر مرد کی آواز کی کسی نے پوچھا ’ابا والا کرلیں پہلے پھر‘؟
فضا علی نے جواب دیا کہ نہیں ماں کا موضوع بہت رونق والا ہوتا ہے، اس دوران ایک اور آواز آئی کہ کل ساس کا کیا تھا آج ماں کا کرنا بنتا ہے اور جو یہ رونا شروع ہوئی۔
ایک اور مرد کی آواز آئی ’اچھا ہے نہ چلنے دو، ہر جگہ پر کمنٹ ہورہے ہیں، لیکن سب سے زیادہ میمز اس پر بنے گی، وہ پچھلی دفعہ جو رمضان میں اس کے ساتھ بنی تھی، وہ بھی ساری میرے پر بات آگئی تھی۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان نے اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے حال ہی میں شادی کی ، ان کے نکاح سے لے کر ولیمہ تک ہر تقریب کو میڈیا نے بھرپور کوریج دی گئی۔
ڈاکٹر نبیہا نہ صرف اس رشتے پر خوش تھی بلکہ شادی کے بعد مختلف شوز میں اپنے شوہر کے ساتھ بھی دکھائی دیں۔ تاہم میاں بیوی کے درمیان تعلقات خوشگوار نہیں اور وہ علیحدہ رہ رہے ہیں۔
ڈاکٹر نبیہا علی خان اور حارث کھوکھر اس وقت میڈیا پر کھل کر ایک دوسرے کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر نبیہا نے میزبان فضا علی کے رمضان پروگرام میں شرکت کی اور شادی کے بعد پیدا ہونے والے اختلافات کے بارے میں بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی شادی اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے، رشتہ ابھی ختم نہیں ہوا، مگر حالات ایسے ہو چکے ہیں کہ بات طلاق تک جا سکتی ہے۔
ڈاکٹر نبیہا جب اپنے شوہر کے ساتھ ہونے والے اختلافات پر گفتگو کر رہی تھیں اُس وقت میزبان فضا علی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔
فضا علی کئی مواقعوں پر شدید جذباتی اور آبدیدہ بھی ہو گئی تاہم ان کے اس عمل اور انداز گفتگو پر سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کردیا۔
اکثر نے اسے ’پلانٹڈ‘ تو کسی نے اوور ایکٹنگ قرار دیا۔ تاہم، اس معاملے کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔