سانحہ گل پلازہ: جوڈیشل کمیشن کے روبرو بچ نکلنے والے مزید 2 شہریوں نے بیانات ریکارڈ کروا دیے
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کے روبرو بچ نکلنے والے مزید دو شہریوں نے اپنے بیانات ریکارڈ کروا دیئے۔
ذرائع کے مطابق دیگر شہریوں نے بھی گزشتہ روز کمیشن کے اجلاس کے بعد پیش ہوکر اپنے بیانات قلمبند کروائے۔
کمیشن نے ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس فاطمہ میمن کو آج طلب کر رکھا ہے جبکہ ڈائریکٹر سول ڈیفنس عبدالحمید جاگیرانی عہدہ سنبھالنے سے متعلق کمیشن کو پہلے ہی آگاہ کر چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس کا بیان سیکریٹریٹ میں ریکارڈ کیا جائے گا۔
دریں اثنا صحافی کے بیان پر جرح سے متعلق خط پر چیف فائر افسر کا جواب بھی موصول ہو گیا ہے۔
کمیشن ذرائع کے مطابق جواب کا جائزہ لینے کے بعد جرح کے لیے سماعت مقرر کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔