افغان اخبار کا بڑا دعویٰ، ٹی ٹی پی شدت پسندوں کے مبینہ ٹھکانے سامنے آگئے
کابل: افغان اخبار ہشت صبح نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں بعض شدت پسند تنظیموں کو مبینہ طور پر محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ صوبہ غزنی میں چند رہائشی کمپلیکس تعمیر کیے گئے جو مخصوص گروہوں کے لیے مختص ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان مقامات پر مذہبی مدارس اور سیکیورٹی انتظامات بھی قائم کیے گئے ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی مختلف رپورٹس میں بھی افغانستان میں سرگرم بعض تنظیموں کی موجودگی اور روابط سے متعلق خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔
اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ موجودہ افغان حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک کو سفارتی اور انسانی بحران کا سامنا ہے، جبکہ لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ رپورٹ میں خطے کے امن و استحکام کے لیے عالمی برادری سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔