آپریشن ضرب للحق، پاک فضائیہ کے حملوں میں دشمن کی اہم ملٹری تنصیبات تباہ

تازہ فضائی حملوں میں کابل میں دو بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کیے گئے

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ضرب للحق کے دوران پاک فضائیہ نے دشمن کے خلاف مؤثر فضائی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے افغان طالبان رجیم کی اہم عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ فضائی حملوں میں کابل میں دو بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کیے گئے، جبکہ کارروائیوں کے دوران دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

افغان صوبے ننگرہار میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے ایک بڑا ایمونیشن ڈپو تباہ کر دیا۔

مزید بتایا گیا کہ پکتیا میں ہونے والی کارروائی میں ایک کور ہیڈ کوارٹر کو بھی مؤثر فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

Load Next Story