ایران کے مختلف عرب ممالک میں حملے، ریاض میں بھی دھماکا سنا گیا
ایران کی جانب سے مختلف عرب ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنیا جا رہا ہے۔ ایران نے بحرین، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جب کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی دھماکا سنا گیا۔
یو اےای کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ یو اے ای نے متعدد ایرانی میزائلوں کو روک دیا۔
متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ یہ حملہ قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، متحدہ عرب امارات اس جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔
سعودی عرب نے خلیجی ریاستوں پر ایرانی حملوں کی مذمت کر دی ایران مشرق وسطیٰ کے ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں دھماکا#ExpressNews #BreakingNews #LatestNews #LatestUpdates #News #iran #Attack#ayatullahkhamenei #supremeleader #america #DonaldTrump #bahrain pic.twitter.com/Og4Lg4gMkD
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے بحرین، کویت،متحدہ عرب امارات، قطر اور اردن پر ایرانی حملے افسوسناک ہیں ایران نے خلیجی ممالک پر حملہ کرکے ان کی خود مختاری پر حملہ کیا ہے ایران نے خلیجی ممالک پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی ہے اور سعودی عرب عرب ریاستوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی حملوں کی مذمت کرے اور خطے کے امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے پر ایران خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔
قبل ازیں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے عراقی ہم منصب سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنا دفاع جاری رکھےگا، ایران ردعمل میں خطے میں تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائےگا۔
سربراہ ایرانی نیشنل سکیورٹی کمیشن نے اسرائیل کو پیغام دیا کہ ایران نے تمہیں وارننگ دی، اب جو آگے ہوگا وہ تمہارے ہاتھ میں نہیں ہوگا۔