’انسانوں کے مقابلے میں اے آئی بوٹس کے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا امکان کہیں زیادہ ہیں‘
ایک بڑی وار گیمز تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ انسانوں کے مقابلے میں اے آئی بوٹس کے نیوکلیئر ہتھیار چلانے کے امکانات زیادہ ہیں۔
تحقیق کے مطابق مصنوعی ذہانت نے 21 جنگی صورتوں کے 95 فی صد میں کم از کم ایک بار نیوکلیئر ہتھیار چلانے کا انتخاب کیا اور کسی بھی صورت میں کسی بھی ماڈل نے ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ نہیں کیا، چاہے انہیں شکست ہی کیوں نہ ہو رہی ہو۔
اس کے برعکس ان اے آئی ماڈلز نے جنگی کشیدگی کو کم کرنا ساکھ کو متاثر کرنا سمجھ کر ہتھیار چلانے کو بہتر سمجھا۔
کنگز کالج لندن کے محقق پروفیسر کینیتھ پین کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے ماڈلز نے غیر معمولی استدلال کا مظاہرہ کیا، ساتھ ہی دھوکا دینے کی صلاحیت بھی ظاہر کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسانوں کے مقابلے میں تمام ماڈلز روایتی جنگ سے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال تک کی حد عبور کرنے کے لیے تیار تھے۔