ایران پر حملے میں ایک ہی دن میں 1200 سے زائد بم گرائے، اسرائیل کا بڑا دعویٰ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام عائد کیا کہ اسکول پر حملے میں درجنوں معصوم بچے مارے گئے

تل ابیب/تہران: اسرائیلی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکا کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران ایک ہی دن میں ایران پر 1,200 سے زائد بم گرائے۔

اسرائیلی فضائیہ کے مطابق مختلف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، تاہم ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان کے شہر مناب میں ایک گرلز پرائمری اسکول بھی حملے کی زد میں آیا۔

رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 148 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام عائد کیا کہ اسکول پر حملے میں درجنوں معصوم بچے مارے گئے اور خبردار کیا کہ یہ کارروائی بغیر جواب کے نہیں رہے گی۔

متعلقہ

Load Next Story