غازی آباد: 11 لاکھ 22 ہزار کی روڈ رابری کی 15 کی کال کا ڈراپ سین

ایس پی کینٹ اختر نواز نے ایس ایچ او غازی آباد محمد شہر یار اور پولیس ٹیم کو شاباشی دی

فوٹو: فائل

 محمد حسین کالر کا سیلز مین ہی روڈ رابری کا ماسٹر مائنڈ نکلا جبکہ ملزم فہد عارف رقم سمیت  گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق ملزم فہد نے 11 لاکھ 22 ہزار رقم خرد برد کرنے کے لیے رابری کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔ ملزم پلائی ووڈ کی فیکٹری میں بطور سیلز مین تھا۔ سیل کی ساری رقم ملزم کے پاس تھی پیسے کھانے کے لیے پلاننگ کے تحت روڈ رابری کا ڈرامہ کیا۔

ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا جس نے دوران انٹیروگیشن سچ تسلیم کر لیا، رابری کی جھوٹی کال کرنے پر ملزم فہد عارف کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متاثرہ شہری محمد حسین نے پیسے واپس ملنے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔

ایس پی کینٹ اختر نواز نے ایس ایچ او غازی آباد محمد شہر یار اور پولیس ٹیم کو شاباشی دی۔

Load Next Story