حیدرآباد: شرجیل میمن کا میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لئے اہم دورہ
فوٹو فائل
شرجیل انعام میمن نے حیدرآباد میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لئے اہم تجارتی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو رمضان المبارک کے دوران سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ہدایات کی۔
شرجيل انعام میمن بے سبزی، پھل، گوشت، آٹا، چینی اور دیگر بنیادی اشیاء کی قیمتیں چیک کیں۔ دورے کے دوران بعض دکانداروں کو نرخ نامے آویزاں نہ کرنے اور سرکاری قیمتوں سے زائد وصولی پر تنبیہ کی گئی۔
شرجیل انعام میمن نے موقع پر موجود شہریوں سے گفتگو کی اور قیمتوں کے حوالے سے شکایات سنیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ماہ صیام میں منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، حکومتِ سندھ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے حکام کو ہدایات کی روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کی نگرانی کی جائے، پرائس چیکنگ کے عمل کو مؤثر بنایا جائے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے رہے ہیں۔