پاکستانی کی جوابی کارروائیوں میں 415 افغان طالبان ہلاک، 580 زخمی ہوگئے

افغان طالبان کی 182 چیک پوسٹ مکمل تباہ، 31 پر قبضہ، 115 ٹینکس، آرمڈ وہیکلز، آرٹلری گنز تباہ کردی گئیں، عطا تارڑ

اسلام آباد:

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی کی افغانستان میں موثر جوابی کارروائی کے دوران اب تک 415 افغان طالبان ہلاک اور 580 زخمی ہوچکے ہیں۔

آپریشن غضب للحق کے حوالے سے ایکس (ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں ںے بتایا کہ افغان طالبان کی 182 چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ 31 چیک پوسٹس پرقبضہ کرلیا گیا ہے، افغان طالبان کے 115 ٹینکس، آرمڈ وہیکلز، آٹلری گنز مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے 46 مقامات کو فضائی کارروائی میں موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 28 فروری کو دن کی روشنی میں پاکستانی جوانوں نے شمالی وزیرستان سے ملحقہ سرحدی باڑ عبور کرتے ہوئے افغان طالبان کی مرکز پوسٹ کی جانب پیش قدمی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کو دیکھتے ہی افغان اہلکار فرار ہونے لگے، جس کے بعد پاک فوج نے مرکز پوسٹ پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ کارروائی کے دوران دشمن کے کمپاؤنڈز کلیئر کیے گئے اور ان کے جھنڈے اتار دیے گئے۔

مزید پیش رفت میں کرم سیکٹر سے ملحقہ افغان خرچار چیک پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے پوسٹ کو تباہ کر دیا جبکہ متعدد افغان اہلکار مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کو ہر محاذ پر پسپائی کا سامنا ہے اور آپریشن اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

Load Next Story