آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ راؤنڈ کے ایک اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو جیت کےلیے196 رنز کا ہدف دےدیا۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت لیا اور مضبوط حریف ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے اور بھارت کو 196 رنز کا ہدف دے دیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز 40 اور جیسن ہولڈر 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ بھارت کی جانب سے جیسپرت بھمرا نے 2 جبکہ ہردک پانڈیا اور وریون نے ایک، ایک وکٹ لی۔