مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کا ون ڈے میچ منسوخ
انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے ابو ظہبی میں اگلے ہفتے شروع ہونے والے ٹریننگ کیمپ کو بھی مؤخر کر دیا گیا
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ابو ظہبی میں انگلینڈ لائنز اور پاکستان شاہینز کے درمیان ون ڈے میچ منسوخ کر دیا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا اور اس کے بعد ون ڈے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کھلاڑیوں اور عملے کی سلامتی اور تحفظ سب سے اہم ترجیح ہے، حکومت اور سیکیورٹی ماہرین کی مشاورت کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں بگڑتی صورتحال کے پیش نظر انگلینڈ ویمنزکرکٹ ٹیم کے ابو ظہبی میں اگلے ہفتے شروع ہونے والے ٹریننگ کیمپ کو بھی مؤخر کر دیا گیا۔