آپریشن"غضب للحق"جاری، افغان طالبان رجیم کے ہلاک کارندوں کی تعداد 435 ہوگئی
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق آپریشن کے دوران 188 پوسٹیں تباہ ہوئیں اور 31 پر قبضہ کر لیا گیا
افغانستان سے دہشتگردی اور بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے آپریشن غضب للحق جاری ہے۔
وزیراطلاعات عطاتارڑ آپریشن غضب للحق سے متعلق تفصیلات ایکس پر شیئر کردیں، وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق پاک فوج کے حملوں میں افغان طالبان رجیم کے 435 کارندے ہلاک اور 630 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق آپریشن کے دوران 188 پوسٹیں تباہ ہوئیں اور 31 پر قبضہ کر لیا گیا ۔ 188 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کردی گئی۔ پاک فضائیہ نے افغان طالبان رجیم کے 51 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔