مشرق وسطیٰ کی صورتحال؛ متعدد بھارتی شوبز شخصیات دبئی میں پھنس گئیں

نامور بھارتی اداکارہ کی وطن واپسی کیلئے اپنی حکومت سے مدد کی اپیل

مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث متعدد بھارتی شوبز شخصیات دبئی میں پھنس گئیں اور انہوں نے اپنی حکومت سے وطن واپسی کے لیے مدد کی اپیل کردی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیلگو انڈسٹری کے سپر اسٹار چیرنجیوی کی بیٹی سریجا کونڈیلا اور نواسیاں اس وقت دبئی میں موجود ہیں۔

تاہم، انہوں نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران فضائی حدود کی بندش پر اپنے فالوورز کو یقین دہانئی کروائی ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ دبئی میں محفوظ ہیں۔ 

Load Next Story