پہلا سیمی فائنل: جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو 170 رنز کا ہدف

نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے

کیوی اوپنر فِن ایلن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سینچری جڑ دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے فِن ایلن کی دھواں دار سینچری کی بدولت جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے ناک آؤٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے 170 رنز کا ہدف 12.5 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔

کیویز کی جانب سے اوپنر فِن ایلن 33 گیندوں پر دھواں دار 100 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے تیز ترین سینچری اسکور کی۔

ٹِم سائفرٹ 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ رچن رویندرا 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کگیسو رباڈا نے اکلوتی وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے۔

پروٹیز کی جانب سے مارکو جینسن دھواں دار 55 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیوالڈ بریوس 34، ٹریسٹن اسٹبز 29، کپتان ایڈن مارکرم 18، کوئنٹن ڈی کاک 10، ڈیوڈ ملر 6، کوربن بوش 2 جبکہ رائن رکلٹن اور کگیسو رباڈا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے رچِن رویندر، میٹ ہینری اور کول مکونکی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لوکی فرگوسن اور جیمز نیشم نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

 

Load Next Story