خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت
پاکستان کے ضلع کوہاٹ میں حال ہی میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس دریافت کو توانائی کے شعبے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ دریافت نشپا بلاک میں “براگزئی X-1” نامی کنویں سے ہوئی۔
کنویں کی کھدائی تقریباً 5170 میٹر گہرائی تک کی گئی۔ تقریباً 4100 بیرل خام تیل روزانہ نکالا جاسکتا ہے اور 10.5 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہو سکتی ہے۔
اس منصوبے میں پاکستان کی تین بڑی توانائی کمپنیاں شریک ہیں: او جی ڈی سی ایل، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ۔
ماہرین کے مطابق اس دریافت سے پاکستان کے توانائی بحران میں کمی پوری ہوسکتی ہے۔ درآمدی تیل و گیس پر انحصار کم ہوگا اور زرمبادلہ کی بچت ہو سکتی ہے۔