ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ایسا لگا جیسے زوردار تھپڑ پڑا ہو، نیوزی لینڈ سے شکست پر مارکرام مایوس

یہ شکست ٹیم کے لیے ایک سبق بھی ہے اور اب انہیں مزید مضبوط ہو کر آگے بڑھنا ہوگا، جنوبی افریقی کپتان


اسپورٹس ڈیسک March 05, 2026

جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرام نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ہونے والی بھاری شکست کو ٹیم کے لیے ’زوردار تھپڑ‘ قرار دیا ہے۔

ایڈن مارکرام نے پریزنٹیشن کے دوران کہا کہ ٹورنامنٹ میں مسلسل فتوحات کے بعد اس طرح کی شکست واقعی مایوس کن ہے۔

ان کے مطابق یہ شکست ٹیم کے لیے ایک سبق بھی ہے اور اب انہیں مزید مضبوط ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔

مارکرام کا کہنا تھا کہ انہیں امید تھی کہ ایڈن گارڈنز کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہوگی اور اگر بلے باز تھوڑا روایتی انداز اپناتے تو ٹیم تقریباً 190 رنز تک پہنچ سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم اس شکست کا تفصیل سے جائزہ لے گی، مگر پہلے کھلاڑیوں کو جذباتی طور پر سنبھلنے کا موقع دیا جائے گا تاکہ آئندہ بہتر کارکردگی دکھائی جا سکے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز بنائے تھے لیکن نیوزی لینڈ نے یہ ہدف انتہائی آسانی سے 12.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی جیت میں فن ایلن کی شاندار 33 گیندوں پر ناقابل شکست سنچری نے اہم کردار ادا کیا۔

مقبول خبریں