ڈی آئی خان: گولڈ مائننگ کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں
ڈی آئی خان:
گولڈ مائننگ کے دوران فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے شکر درہ میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوہاٹ کے جنگلات میں گولڈ مائننگ کے دوران پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
واقعے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔