’کوئی اسرائیل کے لیے لڑنا نہیں چاہتا‘ سینیٹ میں نعرہ لگانے والے سابق امریکی میرین کو پولیس نے باہر نکال دیا

سابق امریکی میرین برائن میک گینس صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے

واشنگٹن: امریکا میں ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی پر سینیٹ کی ایک سماعت کے دوران احتجاج کرنے والے سابق فوجی کو زبردستی ہال سے باہر نکال دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی میرین برائن میک گینس سماعت کے دوران صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ وہ آئندہ انتخابات میں گرین پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹ کی نشست کے امیدوار بھی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برائن میکگینس اجلاس کے دوران نعرے لگا رہے تھے کہ ’کوئی بھی اسرائیل کے لیے لڑنا نہیں چاہتا‘، جس پر سکیورٹی اہلکار حرکت میں آئے اور انہیں زبردستی کمرہ اجلاس سے باہر لے گئے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ مونٹانا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ٹم شیھے، جو خود بھی سابق امریکی فوجی ہیں، اس موقع پر پولیس کی مدد کرتے ہوئے برائن میکگینس کو ہال سے باہر لے جانے میں معاونت کر رہے تھے۔

Load Next Story