مکھن والے پاپ کورن کی خوشبو دینے والے ٹماٹر تیار
چین اور آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے ایک دلچسپ تجربے میں ایسے ٹماٹر تیار کیے ہیں جن سے مکھن والے پاپ کارن جیسی خوشبو آتی ہے۔
یہ تجربہ خوراک کی خوشبو اور ذائقے کو بہتر بنانے کے لیے کیا جارہا ہے۔ یہ تجربہ مشترکہ طور پر چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور یونیورسٹی آف کوئینزلینڈ کے سائنسدانوں نے کی۔
ٹماٹر میں پاپ کارن کی خوشبو لانے کیلئے سائنسدانوں نے ٹماٹر میں ایسے خوشبو پیدا کرنے والے قدرتی مرکبات کو بڑھایا جو عام طور پر مکھن والے پاپ کارن میں پائے جاتے ہیں۔ ان میں خاص طور پر Diacetyl نامی مرکب ہے۔
علاوہ ازیں دیگر خوشبو دار مرکبات بھی شامل ہیں۔ یہی مادے پاپ کارن کو وہ خاص مکھن جیسی خوشبو دیتے ہیں۔
اس تجربے کا مقصد صرف عجیب یا نئی خوشبو پیدا کرنا نہیں بلکہ پھلوں اور سبزیوں کا ذائقہ بہتر بنانا، خوراک کی خوشبو کو قدرتی طریقے سے بڑھانا اور مستقبل میں فلیور انجینئرنگ کے ذریعے نئی غذائیں تیار کرنا ہے۔