ایس آئی یو تھانے پر چھاپہ، پولیس کی گاڑی سے غیرقانونی زیرحراست افراد برآمد

غیر قانونی حراست پر جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خواجہ نے سخت نوٹس لے لیا

جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ شہزاد خواجہ نے ایس آئی یو تھانے پر چھاپہ مارا جہاں پولیس اسٹیشن میں کھڑی قیدی وین سے 6 افراد کو برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چھ افراد کو بغیر کسی ایف آئی آر کے حراست میں رکھا گیا تھا۔

گرفتاری کا کوئی میمو یا قانونی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر تمام افراد کو رہا کر دیا گیا۔

Load Next Story