بھارتی اداکار کا مشرق وسطیٰ میں پھنسے مسافروں کیلئے بڑا اعلان 

ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ دبئی میں پھسنے افراد کو مفت رہائش ملے، بالی ووڈ اداکار


ویب ڈیسک March 06, 2026
فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکار سونو سود نے مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے دوران وہاں پھنسے مسافروں کے لیے مدد کا اعلان کردیا۔ 

بھارتی اداکار سونو سود اپنی جاندار اداکاری کے علاوہ سماجی خدمات کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں، وہ بھارت میں آئے روز مشکل میں پھنسے انسانوں کی مدد کرنے میں بالکل نہیں کتراتے، خاص طور پر انہوں نے کورونا میں بہت سے انسانوں کی مدد کرکے  انہیں مشکل سے نکالا تھا۔ 

اب سونود نے مشرق وسطیٰ میں ایران کی اسرائیل اور امریکا سے جاری کشیدگی کے باعث دبئی میں پھسنے مسافروں کی مدد کا اعلان کردیا۔ 

52 سالہ اداکار نے جمعرات کو ایک مختصر ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ جو بھی لوگ موجودہ بحران کے باعث دبئی میں پھنسے ہوئے ہیں، وہ ان سے مفت رہائش کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ جو لوگ بھی موجودہ بحران کی وجہ سے دبئی میں پھنسے ہیں، ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کے رہنے کے لیے جگہ موجود ہے، ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ آپ کو مفت رہائش ملے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ بھی ہمارے ہندوستانی ہیں، چاہے وہ کسی بھی قوم یا ذات سے تعلق رکھتے ہوں اور وہ دبئی میں پھنس گئے ہیں، مجھے ڈی ایم کریں جب کہ ہم یہ بھی یقینی بنائیں گے کہ آپ کو اپنی وطن واپسی تک مفت رہائش ملے۔ 

واضح رہے کہ ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد مشرق وسطیٰ سے پروازیں متاثر ہوئی ہیں، فضائی حدود کی بندش اور راستوں کی معطلی کے باعث کئی مسافر دبئی سمیت دیگر شہروں میں پھنس گئے ہیں۔ 

مقبول خبریں