پٹرول مہنگا، عوام بےقابو، کین میں پٹرول نہ دینے پر گاہگ نے ملازم کی جان لے لی، ویڈیو
سیالکوٹ میں مہنگے پٹرول اور پٹرول ڈلوانے کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے نے ایک قیمتی جان لے لی۔
رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے حاجی پورہ میں ایک پٹرول پمپ پر گاڑی میں پٹرول ڈلوانے کے بعد کین میں پٹرول ڈلوانے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدید جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔
گاہگ نے کین میں بھی پٹرول ڈالنے کا مطالبہ کیا جس پر گاہگ نے جھگڑا کرنا شروع کردیا۔جھگڑے کے دوران گاہگ کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ملازم جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں55 روپے کا ہوشربا اضافہ کیا تھا۔