قومی کرکٹ ٹیم بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کیلیے ڈھاکا پہنچ گئی

سیریز کے تینوں میچز ڈھاکا کے شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے

فوٹو: اسکرین گریب

کراچی:

بنگلا دیش کے ساتھ تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کراچی سے ڈھاکا پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، قومی کھلاڑیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ قومی ٹیم آج آرام کرے گی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کے تینوں میچز ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز کراچی سے بنگلا دیش روانہ ہوئے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ

Load Next Story