ایران کے بلااشتعال حملوں کے خلاف اقدامات کر رہے ہیں، متحدہ عرب امارات

ایران کی جانب سے 1,400 سے زائد ڈرون حملے کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں، وزارت خارجہ

فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ ایران کے ظالمانہ اور بلااشتعال حملوں کے خلاف اپنے دفاع میں جواز کارروائی کے خلاف اپنے دفاع میں اقدامات کر رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کے حملوں میں شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں اور یہ حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملہ ہے۔

وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے 1,400 سے زائد ڈرون حملے کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی تنازع یا کشیدگی میں شامل نہیں ہونا چاہتے لیکن یہ بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹرکے مطابق اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا پورا حق رکھتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اس کا فضائی دفاعی نظام میزائل حملوں کے خطرے سے نمٹ رہا ہے۔

وزارت داخلہ نے شہریوں کو بتایا کہ برائے مہربانی محفوظ مقام پر رہیں اور سرکاری ویب سائٹ پر موجود وارننگز اور اطلاعات پر عمل کریں۔

Load Next Story