مشرق وسطیٰ میں جنگ ، مودی کی بدترین خارجہ پالیسی مسلسل کڑی تنقید کی زد میں

مسلمانوں کیخلاف یہود و ہنود کا مذموم گٹھ جوڑ اب کھل کر سامنے آ چکا ہے، ماہرین

ایران سے دوستی کے دعووں کے باوجود بھارت عملاً اسرائیلی اتحاد کا حصہ بن چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی جریدہ " دی مڈل ایسٹ آئی" نے یہود و ہنود گٹھ جوڑ اور بھارت کی منافقانہ خارجہ پالیسی کو بے نقاب کردیا۔

برطانوی جریدہ نے بھارتی دوغلے وزیر اعظم مودی کے ایران کے بجائے اسرائیل کیساتھ کھڑے ہونے پر  سخت سوالات اٹھا دیے۔ برطانوی جریدے نے سوال اٹھایا کہ مودی نے ایران پر جنگ شروع ہونے سے محض دو دن قبل ہی اسرائیل کا دورہ کیوں کیا؟۔

بھارت کے مہمان ایرانی بحری جہاز کو بھی نشانہ بنایاگیا ، اس اقدام کو بھارتی دفاعی سفارتکاروں نے بھی اسٹریٹجک شرمندگی  قراردیا دیا۔

ماہرین کے مطابق یہ پہلی بار نہیں کہ بھارت نے ایران کے پیٹھ میں چھرا گھونپا ہو، چاہ بہار بندرگاہ سے دستبرداری بھی اس کی  واضح مثال ہے۔

Load Next Story