نامور چینی نجومی کی ایران جنگ سے متعلق چونکا دینے والی پیشگوئی سامنے آگئی

پروفیسر ژوچن جیانگ نے اس سے قبل 2024 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ صدارت اور ایران کے خلاف ممکنہ جنگ کی پیشگوئی بھی کی تھی

چین کے پروفیسر جنہیں ’چین کا نوسترادامس‘ کہا جاتا ہے، انہوں نے پیشگوئی کی ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ میں امریکا کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پروفیسر ژوچن جیانگ نے اس سے قبل 2024 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ صدارت اور ایران کے خلاف ممکنہ جنگ کی پیشگوئی بھی کی تھی، جسے بعض حلقے درست قرار دے رہے ہیں۔

پروفیسر جیانگ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر حملہ اس مقصد سے کیا کہ ایران کی جوہری صلاحیتوں کو ختم کیا جائے اور وہاں جمہوری نظام کو فروغ دیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران نے اس جنگ میں اپنے اتحادی گروپوں اور پراکسی فورسز کے ذریعے سخت ردعمل دیا ہے، جس کی وجہ سے جنگ پیچیدہ شکل اختیار کر گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروفیسر ژوچن جیانگ نے اب نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ایران کے ساتھ جاری جنگ امریکا کے لیے مشکل ثابت ہوسکتی ہے اور ممکن ہے کہ امریکا کو اس میں شکست کا سامنا کرنا پڑے۔

Load Next Story