بلوچستان میں تعلیمی ادارے کل سے 23 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان
ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، اگر کوئی امتحانات شیڈول ہیں تو وہ جاری رہیں گے، محکمہ تعلیم
کوئٹہ:
بلوچستان حکومت نے خطے کی کشیدہ صورتحال اور پیٹرولیم بحران کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
بلوچستان کے محکمہ تعلیم کے مطابق کے اعلامیے کے مطابق تمام تعلیمی ادارے کل 10 مارچ سے 23 مارچ تک فوری طور پر بند رہیں گے، ٹرانسپورٹ سے متعلق درپیش مسائل کے مدنظرعوامی سہولت کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق حالیہ علاقائی صورتحال اور ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے انتظامی تیاری کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اگر کوئی امتحانات شیڈول کے مطابق ہیں تو وہ جاری رہیں گے۔