جڑانوالہ چرچ حملہ کیس؛ ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

پنجاب حکومت نے 14 ملزمان کی ضمانت کی اپیلیں منسوخ کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے

فوٹو: فائل

اسلام آباد:

سپریم کورٹ میں جڑانوالہ چرچ حملہ کیس کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں۔

جڑانوالہ میں توہین مذہب کے مقدمات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل 12 مارچ کو سماعت کرے گا۔

پنجاب حکومت نے جڑانوالہ واقعے میں 14 ملزمان کی ضمانت کی اپیلیں منسوخ کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

Load Next Story