پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا مسافروں کی سہولت کے لیے اہم اقدام

کرنسی ایکسچینج کاؤنٹر کا افتتاح ڈائریکٹر کمرشل واسٹیٹ رابعہ سلمی نے کیا

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ  پر فارن کرنسی ایکسچینج کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج میں کرنسی ایکسچینج کاؤنٹر کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاح ڈائریکٹر کمرشل واسٹیٹ رابعہ سلمی نے کیا۔

ڈائریکٹر کمرشل و اسٹیٹ کے ہمراہ ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی اور کمرشل کی ٹیم بھی اس موقع پر موجود تھی۔ بیرون ملک سے آنے والے مسافر ایئرپورٹ پر ہی کرنسی تبدیل کر سکیں گے۔

Load Next Story