افغانستان میں پنپتی دہشتگردی کیخلاف آزاد کشمیر کے عوام کا شدید ردعمل 

نہ صرف خواتین بلکہ عام شہری بھی طالبان کے دباو اورانتہاپسندی سے تنگ ہیں


ویب ڈیسک March 12, 2026

آزاد کشمیر کے عوام نے افغان طالبان رجیم کی انتہا پسند پالیسیز کی شدید مذمت کی۔

آزاد کشمیر کے شہریوں کا کہنا تھاکہ افغان طالبان رجیم کی ناقص پالیسیوں کی بدولت افغانستان کی معیشت زبوں حالی کاشکار ہے۔ طالبان رجیم افغانستان کوایک مستحکم ریاست بنانےمیں ناکام رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان رجیم اپنی ناکامی اور نااہلی کو چھپانےکیلئےدہشتگردانہ سرگرمیوں کوفروغ دے رہی ہے۔ افغانستان میں نہ صرف خواتین بلکہ عام شہری بھی طالبان کے دباو اورانتہاپسندی سے تنگ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان رجیم میں افغان عوام  شدیدمشکلات کا شکار ہیں جبکہ روزگار کے مواقع بھی میسر نہیں ہیں۔ افغان طالبان رجیم  بھارت کی پراکسی کے طور پر دہشتگردی کو فروغ دے رہی ہے۔

شہریوں نے کہا کہ افغان معیشت کا دارومدار دہشتگردی اور واراکانومی پر منحصر ہے جس کے اثرات خطے پر پڑ رہےہیں۔

مقبول خبریں