بھارتی کرکٹ پریزنٹر نے نامور اداکارہ سے شادی کرلی، تصاویر وائرل

تقریب میں بالی ووڈ کے نامور فنکاروں کے علاوہ کرکٹرز نے بھی شرکت کی

بھارت کے کرکٹر پریزینٹر واداکار گورو کپور اور نامور اداکارہ کرتیکا کامرا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب میں معروف شخصیات نے شرکت کی۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کرتیکا کامرا اور گورو کپور بدھ کے روز باندرا میں واقع گھر پر ایک سادہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اس تقریب میں دونوں کے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

اس دوران کرکٹر ایشیش نہرا کو اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ رقص کرتے بھی دیکھا گیا جس سے یہ لمحہ مزید دلکش بن گیا۔

Load Next Story