اٹھارہ سال بعد ون ڈے میچ میں 4 کھلاڑیوں کا ایک ساتھ ڈیبیو

ڈیبیو کرنے والوں میں حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ٹاپ اسکورر صاحبزادہ فرحان بھی شامل تھے


اسپورٹس ڈیسک March 12, 2026

بنگلادیش سے سیریز کے ابتدائی ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے 4 کھلاڑیوں کو ڈیبیو کا موقع فراہم کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں 18 برس بعد ایسا موقع آیا ہے جب ایک ون ڈے میچ میں 4 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا۔

اس سے قبل 2008 میں زمبابوے کیخلاف شیخوپورہ میں ایسا ہوا تھا۔

ڈیبیو کرنے والوں میں حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ٹاپ اسکورر صاحبزادہ فرحان کے ساتھ عبدالصمد، شامل حسین اور معاذ صداقت شامل تھے۔

میچ کے آغاز سے قبل صاحبزادہ فرحان کو حارث رؤف، شامل حسین کو سلمان علی آغا، عبدالصمد کو فہیم اشرف جبکہ معاذ صداقت کو محمد رضوان نے ڈیبیو کیپ پیش کیں۔

 

مقبول خبریں