ڈیرہ غازی خان؛ نامعلوم افراد نوزائیدہ بچے کو مسجد میں رکھ کر چلے گئے

بچے کو بیورو کے انفینٹ کیئر یونٹ میں رکھا گیا ہے

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ڈیرہ غازی خان میں مقامی مسجد سے لاوارث حالت میں ملنے والے نومولود بچے کو تحویل میں لے کر اسے محفوظ ماحول میں منتقل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور رکن صوبائی اسمبلی سارہ احمد نے بتایا کہ بیورو کی ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو قانونی تحویل میں لیا۔

ان کے مطابق بچے کو فوری طبی معائنہ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاکہ اس کی صحت اور تندرستی کو یقینی بنایا جا سکے۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق ریسکیو کیے گئے بچے کو ریاستی نگرانی میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد ایسے بچوں کو شفاف طریقہ کار کے تحت اہل خاندانوں کو گود دینے کے عمل کو بھی تیز کیا جا رہا ہے۔

سارہ احمد نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی لاوارث یا تشدد کا شکار بچے کی اطلاع چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ہیلپ لائن 1121 پر دی جائے تاکہ فوری کارروائی ممکن ہو سکے۔

Load Next Story