آپریشن غضب للحق؛ ٹل سیکٹر اور ژوب میں افغان طالبان کی پوسٹیں مکمل تباہ

پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر ٹل سیکٹر سے ملحقہ افغان اور ژوب میں طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا


ویب ڈیسک March 12, 2026

آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر ٹل سیکٹر سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی موثر کارروائی کے دوران افغان طالبان پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی جانب سے طاقتور اور فیصلہ کن جواب دیا جا رہا ہے۔

ژوب سیکٹر میں کارروائی

اسی طرح پاک فوج نے ژوب سیکٹر سے ملحقہ علاقے میں افغان طالبان کی پوسٹ کو نشانہ بناکر تباہ کردیا، کارروائی کے  نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

مقبول خبریں