اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ

میڈیکل ٹیم اسپتال منتقل کرنے کی اہمیت اور ضرورت کے حوالے سے رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کرے گی

(فوٹو : فائل)

اڈیالہ جیل میں پمز اسپتال کے ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے  طبی معائنے کیلیے پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف اور شفا آئی ٹرسٹ کے ڈاکٹر ندیم کے ہمراہ ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی۔

میڈیکل ٹیم کو جیل ہسپتال کے طبی عملہ کا تعاون حاصل رہا۔ اس کے بعد ماہرین نے طبی معائنہ مکمل کیا اور تمام ارکان واپس چلے گئے۔

طبی معائنے کے بعد میڈیکل ٹیم اپنی رپورٹ مرتب کر کے کمشنر اسلام آباد کو پیش کرے گی جبکہ بانی کو اسپتال منتقل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے بھی سفارش کی جائے گی۔

Load Next Story