نورا فتیحی کے فحش گانے کیخلاف فتویٰ جاری
بالی ووڈ ڈانسر واداکارہ نورا فتیحی کے متنازع وفحش گانے ’سرکے چنر تیری سرکے‘ کے خلاف فتویٰ جاری کردیا گیا۔
بھارتی فلم کے ’ڈی: دی ڈیول‘ کا گانا ’سرکے چُنر تیری سرکے‘ یوٹیوب پر جاری کیا گیا، بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت اور ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی تنازع کا شکار ہوگیا تھا۔
بعد ازاں، گانے پر بھارتی ریاست اترپردیش کے دارالافتاء کی جانب سے فتویٰ بھی جاری کردیا گیا ہے، یہ فتویٰ مسلم پرسنل دارالافتاء سے وابستہ ایک سینئر عالمِ دین کی جانب سے جاری کیا گیا۔
جنہوں نے اس گانے کے مواد کو حرام قرار دیتے ہوئے اسے اسلامی تعلیمات کے مطابق سنگین گناہ قرار دیا جب کہ عالمِ دین نے گانے کے مناظر کو فحش قرار دیتے ہوئے ایسے مواد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔
دوسری جانب، حکومتی سطح پر بھی اس کا نوٹس لیا گیا اور وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اس متنازع گانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔