جرمنی: مداح نے فٹبال میچ کے دوران وی اے آر مانیٹر بند کر دیا

پہلے ہالف میں ایک فاؤل کے بعد ورچوئل اسسٹنٹ ریفری سسٹم کا استعمال متوقع تھا

جرمنی میں ایک ماسک پہنے شخص نے فٹبال میچ کے دوران وی اے آر مانیٹر کا پلگ نکال کر بند کر دیا۔

بنڈس لیگا 2 کے کلب پروئیسن مونسٹر نے ایک بیان میں کہا کہ ہرتھا برلن کے خلاف میچ کے دوران پہلے ہالف میں ایک فاؤل کے بعد ورچوئل اسسٹنٹ ریفری سسٹم کا استعمال متوقع تھا۔

تاہم، ایک ماسک پہنا مداح غیر قانونی طور پر میدان میں داخل ہوا اور وی اے آر مانیٹر کا پلگ نکال دیا جس کی وجہ سے ریفری فاؤل کا جائزہ نہیں لے سکے۔

کلب کا کہنا تھا کہ بالآخر پینلٹی کا فیصلہ وی اے آر روم میں ویڈیو ریفری کیٹرِن رافلسکی نے دیا۔

میچ سے حاصل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوم تیم کے مداح ایک بینر کے ساتھ موجود ہیں جس میں لکھا ہے کہ ’وی اے آر کا پلگ نکال دو‘۔

Load Next Story