ایف آئی اے کراچی کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کی کروڑوں مالیت کی کرنسی ضبط
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی سے متعلق کارروائی کے دوران 289 کروڑروپے مالیت کی کرنسی تحویل میں لے لی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نےغیر قانونی فارن کرنسی اورحوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن کیا۔
کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایات اورڈپٹی ڈائریکٹرکی نگرانی میں کی گئی، غیر قانونی فارن کرنسی اورحوالہ ہنڈی کےخلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملزم عبدالرحمان ولد سلطان محمد کو موچکو پولیس اسٹیشن کراچی سےتحویل میں لیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے ایرانی کرنسی میں تقریباً 289 کروڑ مالیت کی رقم برآمد ہوئی۔ ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا جس میں غیر قانونی لین دین کا ریکارڈ موجود ہے۔
موبائل فون میں فارن کرنسی کی خرید و فروخت اورحوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد پائے گئے۔ ملزم کو برآمد شدہ کرنسی اورشواہد سمیت ایف آئی اے سی بی سی کراچی منتقل کر دیا گیا، مذکورہ معاملے پرمذید تفتیش جاری ہے۔