عید الفطر اور یومِ پاکستان پر شہداء کے اہل خانہ کا پرعزم پیغام

یوم پاکستان  اتحاد اور یکجہتی کا درس دیتا ہے اور یہی  جذبہ ہر چیلنج سے نمٹنے کی طاقت فراہم کرتا ہے

عید الفطر اور یوم پاکستان کے پرمسرت موقع پر شہدا کے اہل خانہ نے بھی اپنے پیاروں کی قربانیوں کو یاد کیا۔

عیدالفطر کے موقع پرسپاہی مسعود عالم شہید کی بیٹی کا کہنا تھا کہ میرے والد نے ملک و قوم کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ 

شہید میجر احمر رضا کے لواحقین کا عید کے موقع پر پاک فوج کے شہداء اور جوانوں کیلئے جذبات کا اظہار 

اسی طرح شہید میجر احمر رضا کے اہلِ خانہ نے بھی پاک فوج کے شہداء اور جوانوں کے لیے جذبات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ عید کے پُرمسرت موقع پر پاکستان آرمی کے تمام جوانوں، افسران، شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو عید مبارک کہتے ہیں۔

Load Next Story