ہیری پوٹر سیریز کا ٹریلر جاری، کب ریلیز ہوگی؟

یہ نئی سیریز ہیری پوٹر کی کہانی کو ایک بار پھر پیش کرے گی

مشہور زمانہ ہیری پوٹر فلم کی ٹی وی سیریز کی نئی کاسٹ کے ساتھ ٹریلر جاری کردیا گیا جب کہ فلم کی ریلیز سے متعلق بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ 

وارنر برادرز ڈسکوری نے مشہور کتابی سیریز ’جے کے رولنگ‘ کی تخلیق پر مبنی نئی ہیری پوٹر سیریز کا پہلا آفیشل ٹیزر جاری کر دیا ہے۔ 

اس سیریز کا عنوان ’ہیری پوٹر اینڈ دی فلوسفر اسٹون‘ رکھا گیا ہے، جو امریکا سے باہر پہلی فلم کے نام سے مطابقت رکھتا ہے۔  یہ اعلان ’ایچ بی او میکس یوکے‘ لانچ ایونٹ کے دوران کیا گیا۔  

Load Next Story