کراچی؛ نیپئر تھانے میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق
پولیس اہلکار نے اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کی ہے، ایس ایچ او نیپئر
فوٹو: فائل
کراچی:
نیپئر تھانے میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایچ او نیپئر اعظم راجپر نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 48 سالہ ہیڈ کانسٹیبل شفیق کیانی کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے خود کو کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کی ہے۔
ایس ایچ او نیپئر نے بتایا کہ متوفی پولیس اہلکار ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کھارادر کا ریڈر تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا ہے اور جائے وقوع سے شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی شفیق کیانی لوگوں کا مقروض بتایا جاتا ہے۔