بومن ایرانی نے مزاحیہ تبصرے کے ساتھ ٹرمپ کو ٹرول کردیا

بومن نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ امن کے لیے ہر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں

عالمی سطح پر امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی جہاں سنجیدہ خبروں کا محور بنی ہوئی ہے، وہیں بالی ووڈ اداکار بومن ایرانی نے اس صورتحال پر ہلکے پھلکے انداز میں تبصرہ کر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

66 سالہ اداکار کی ایک مختصر ویڈیو ان دنوں انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے سفارتی معاملات کو مزاح کے انداز میں پیش کیا۔

ویڈیو میں انہوں نے یہ کہتے ہوئے مذاق کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ’’امن مذاکرات‘‘ کے خواہاں ہیں، اور اس مقصد کے لیے انہیں، سمرتی ایرانی اور ارونا ایرانی کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔

اپنی بات کو مزید دلچسپ بناتے ہوئے بومن ایرانی نے کہا کہ اگر مہمان ایک بڑا گیس سلنڈر بھی ساتھ لے آئیں تو سب کے لیے معاملات مزید آسان ہو جائیں گے۔ ویڈیو کے اختتام پر ان کے ہلکے پھلکے انداز اور مسکراہٹ نے اس مذاق کو مزید دلکش بنا دیا۔

اس ویڈیو پر شوبز شخصیات نے بھی ردعمل دیا ہے، جہاں سمیرا ریڈی نے اسے ’’شاندار‘‘ قرار دیا، جبکہ فرحان اختر اور رِکی کیج نے بھی ہنسی کے ایموجیز کے ساتھ اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

Load Next Story