اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی اداروں میں بھرتیوں پر پابندی کا حکم امتناع واپس لے لیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس سمیت وفاقی اداروں میں بھرتیوں پر پابندی کا حکم امتناع ختم کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس انعام امین منہاس پرمشتمل لارجر بنچ نے حکمنامہ جاری کیا، عدالت نے یکم اگست 2024 کو جاری کردہ حکم امتناع واپس لے لیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں آئی جی اسلام آباد پولیس کو موجودہ پالیسی کے مطابق بھرتیوں کا نیا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا، درخواست گزار بیرسٹر یاور گردیزی نے دلائل کیلئے مہلت طلب کی ہے، ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق پولیس میں بھرتیوں کا عمل رکنے سے سیکیورٹی خدشات پیدا ہوئے۔
عدالتے حکم نامے کے مطابق کیس کی وجہ سے زائد العمر ہونے والے امیدواروں کو بھی نئی بھرتیوں میں موقع دیا جائے، تمام بھرتیاں کیس کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوں گی۔